غزہ پیس آف بورڈ کو مسترد کرتے ہیں، سابق وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز کے نمائندے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ آج جنہیں ہم فتنۃ الخوارج کہہ رہے ہیں، لوگوں کو نہیں معلوم وہ کب مجاہد بن جائیں گے، ریجن کی قیادت کو دہشت گردی کیخلاف آپس میں بیٹھنا ہوگا، یہ دہشت گردی پاکستان، ہندوستان، افغانستان، چین سمیت سب کیلئے نقصان دہ ہے، سب کا باہم مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا، غزہ پیس آف بورڈ کے نام پر جو تماشہ ہورہا ہے یہ پاکستان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ متعلقہ فائیلیںسابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر پیر نور الحق قادری پاکستان کی مذہبی و سیاسی تاریخ کی ایک معتبر اور نمایاں شخصیت ہیں۔ وہ ایک معروف دینی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور سیاسی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ طویل عرصے سے دینی تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت اور امن کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی شخصیت میں دینی وقار، فکری سنجیدگی اور سیاسی بصیرت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مختلف مکاتبِ فکر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پیر نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور سینیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اپنے دورِ وزارت میں انہوں نے مذہبی رواداری، انتہاپسندی کے خاتمے، حج و عمرہ انتظامات کی بہتری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے متعدد اصلاحاتی اقدامات کیے۔ وہ ایک مدبر سیاستدان، سنجیدہ فکر رہنما اور ذمہ دار قومی آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔