سفارتکاری لبنان کیخلاف جارحیت کو کبھی روک نہیں پائی، حزب اللہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
قابض صیہونی ریجیم کیجانب سے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں صیہونی آبادکاروں کی واپسی کی کوششوں کیخلاف خبردار کرتے ہوئے لبنانی پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے نمائندے نے تاکید کی ہے کہ یہ اقدامات لبنانی سرزمین سے متعلق قابض صیہونی دشمن کے اُس تاریخی طمع و لالچ کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں کہ جس پر مبنی اقدامات کو قبل ازیں 1998 میں بھی ناکام بنایا گیا تھا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اتحاد الوفاء للمقامۃ کے نمائندے شیخ حسن فضل اللہ نے یارون نامی قصبے کے قریب قابض صیہونی ریجیم کی حالیہ نقل و حرکت کا ذکر کرتے ہوئے، بار بار کی اسرائیلی شرارتوں کے خلاف سنجیدہ چوکسی کا مطالبہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تمام تر دباؤ کے باوجود، جنوب کے لوگ ان شرارتوں کے مقابلے میں عملی طور پر مصروف ہیں۔ شیخ فضل اللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت اور اس کے سرکاری اداروں کو ملکی خودمختاری کے تحفظ کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے، خاص طور پر دریائے لیطانی کے جنوب میں کہ جو ایک ایسا علاقہ ہے کہ جس پر اس حکومت کا مکمل کنٹرول بھی ہے۔ لبنانی حکومت کے سرکاری طریقہ کار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ ہمیشہ سیاسی فیصلے کا رہا ہے، سکیورٹی فورسز کے ساتھ نہیں رہا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بازوریہ میں مزاحمتی محاذ کے شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا کہ جس میں مختلف عوامی طبقات کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ "جنگ اور امن کے فیصلے" سے متعلق موضوعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شیخ فضل اللہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ، حکومت کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے لیکن آج لبنان میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ زیادہ تر "ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ" ہے درحالیکہ سفارتکاری کا مطلب "دشمن کے مقابلے میں عقب نشینی" نہیں! انہوں نے لبنان کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے بارے بھی بات کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ محض فوجی نہیں بلکہ سکیورٹی، سیاسی، میڈیا، مالی اور اقتصادی میدانوں میں جنگ بھی ہے.. کہ جس میں رائے عامہ کو دھوکہ دینے اور مشتعل کرنے کی کارروائیاں بھی انجام دی جاتی ہیں، لیکن جن لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ لبنانی عوام اب تھک ہار چکے ہیں، وہ واضح طور پر فریب کا شکار ہو گئے۔
لبنانی رکن پارلیمنٹ نے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو سے متعلق حکومت کی بنیادی ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، حکومت اور پارلیمنٹ میں تعمیر نو کی مسلسل پیروی کر رہی ہے جبکہ اس مسئلے کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے ایک قومی مسئلے کے طور پر آگے بڑھانا چاہیئے، خاص طور پر جنوبی فرنٹ لائن کے دیہاتوں میں۔ پارلیمانی انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں، اتحاد اور عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے اس میدان میں اترے ہیں جبکہ ہر مزاحمت اور ہر حکومت کی اصلی طاقت، اسلحے سے قبل، اس کے عوام میں ہوتی ہے لہذا قومی شراکتداری کے میدان میں کوئی بھی فریق، ہماری پوزیشن کو کمزور نہیں بنا سکتا۔
اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے خطے کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف وسیع دباؤ اور فوجی خطرات کے لاحق کئے جانے کی واحد وجہ؛ اس ملک کی جانب سے فلسطین، اسلامی مزاحمت اور مظلوم اقوام کے ساتھ آ کھڑا ہونا ہے جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1979 سے لے کر اب تک، نہ صرف ہر ایک مرحلے پر ہمارا ساتھ دیا ہے بلکہ اپنے لئے کچھ طلب کئے بغیر، اس حمایت کی بھاری قیمت بھی چکائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان، پورے اطمینان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران، اس کی قیادت اور ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض صیہونی فضل اللہ نے ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے حزب اللہ کے ساتھ
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ