رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے بنائی جانے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہوچکی ہیں اور سرکاری نرخ نامے صرف دیواروں کی زینت بن کر رہ گئے ہیں، سندھ حکومت فوری طور پر سخت اقدامات کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان المبارک سے قبل عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی مصنوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے، منافع خوروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور سخت سے سخت سزائیں دی جائے، کیونکہ موجودہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں، پھل اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، جس کے باعث عوام شدید ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں، رمضان جیسے مقدس مہینے میں مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم کے مترادف ہے، حکومتی دعوؤں کے برعکس مارکیٹوں میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے محض کاغذی کارروائیوں تک محدود نظر آتے ہیں، ذخیرہ اندوز، منافع خور اور مافیا کھلے عام عوام کا خون چوس رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہر پر جعلی میئر اور نااہل کمشنر مسلط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے بنائی جانے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہوچکی ہیں اور سرکاری نرخ نامے صرف دیواروں کی زینت بن کر رہ گئے ہیں، سندھ حکومت فوری طور پر سخت اقدامات کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتیں مقرر کرکے ان پر عملدرآمد یقینی بنائے اور رمضان پیکیج کے نام پر دکھاوے کے بجائے حقیقی سبسڈی فراہم کرے، کراچی سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے بازار اور خصوصی پیکجز متعارف کرائے جائیں، روٹی، کپڑا اور مکان کے کھوکھلے دعویدار حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور عوام کو ریلیف دینا اپنی اولین ترجیح بنائیں، کیونکہ خالی نعروں اور دعوؤں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا، اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو مہنگائی کا یہ طوفان عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوام کو

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان