موٹر وے پولیس کی ایمانداری،گمشدہ53 لاکھ مالک کے حوالے کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک:راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافر تک بحفاظت پہنچا دیا۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔
کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔
موٹروے پولیس نے 53 لاکھ روپے نقدی مسافر کے حوالے کر دی۔
مسافر نے پولیس کی ایمانداری، فوری مدد اور پیشہ ورانہ انداز پر شکریہ ادا کیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور ایسی کارروائیاں فورس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
پاک، بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔