ضلع خیرپور : مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ،11افراد جاں بحق،10زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
سٹی 42:ٹنڈو مستی، ضلع خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار بس اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان گنوا بیٹھے۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔
بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا جبکہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اداروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں،ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس، ہفتہ 14فروری 2026
علاوہ ازیں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری طور پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور کو ہدایت کی کہ وہ جائےحادثہ پرپہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں جبکہ انھوں نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستوں کو کلیئر رکھنے اور اطراف کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کارکیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسافر بس
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔