data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)ڈائریکٹرجنرل نیب کراچی شکیل احمد درانی نے کہا کہ نیب صوبائی سطح پر 1500 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرچکا ہے،زمینوں کے مسائل کے حل کے لیے نیب اور سندھ حکومت ٹاسک فورس قائم کرنے جارہی ہے، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے مطالبے کے مطابق زمینوں کی فروخت نیلامی کے ذریعے کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آباد ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان،چیئرمین آباد محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی،جنید اشرف تالو اور بلڈرز اور ڈیولپرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی جی نیب کراچی شکیل احمد درانی نے مزید کہاکہ نیب اور سندھ حکومت خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے جارہی ہے، زمینوں کے مسائل حل کرنے کیلیے صوبائی ٹاسک فورس جلد متحرک ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نیب اورسندھ گورنمنٹ کی خصوصی ٹاسک فورس کو جلد فعال کردیا جائے گا۔نیب اور وزیر اعلیٰ سندھ زمینوں کے مسائل پر آن بورڈ ہیں۔صوبائی سطح پر نیب نے 1.

5 ٹریلین مالیت کی زمینوں کو واگزار کرایا ہے ۔سرکار کی 10 کھرب روپے مالیت کی زمینوں کو واگزار کرانے کا منصوبہ شروع ہوگیا۔ زمینوں سے متعلق صوابددیدی اختیارات کرپشن کا سبب بنتے ہیں سندھ گورنمنٹ سے واگزار زمینوں پرپبلک پارکس بنانے پر پلان زیر غور ہے۔ اس موقع پرچیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینی ہے تو کراچی شہر کو اپنانا ہوگا اور اس شہر کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ دو سال میں نیب ایک مختلف اور مؤثر ادارہ بن گیاہے، جس نے بزنس کمیونٹی کو ریلیف اور کاروباری مواقع دیے ہیں،نیب اور آباد کے درمیان تعلق گزشتہ 14 سال میں مضبوط ہوا ہے اور یہ رشتہ اب تناور درخت کی طرح ہے۔حسن بخشی نے کہا کہ پانچ زمینیں واگزار کرائی گئی ہیں، جن میں پارک کی زمینیں بھی شامل ہیں۔ چیئرمین نیب نے آباد کو ان زمینوں پر مل کر کام کرنے کی دعوت دی اور زمینوں کے ٹائٹل کے مسائل حل کرنے کے لیے نیب کوآگاہ کرے گا۔ نیب کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ٹائٹل کا مسئلہ حل ہوجائے گااور اس اقدام کے بعد بلڈرز پر نیب کے کیسز نہیں بنیں گے، جس سے کراچی میں سرمایہ کار مطمئن ہوں چیئرمین آباد نے بزنس کمیونٹی اور نیب کے درمیان کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تاکہ معاملات کورٹ سے باہر حل ہو سکیں اور سالوں سے التوا کا شکار کیسز حل کی طرف بڑھیں۔اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان نے کہا کہ نیب باخبر رہنے کیلیے آباد کی رپورٹس کاگہرائی سے مشاہدہ کرتا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار نیب نے آن لائن پراپرٹی سسٹم تیار کرلیا ہے،ملک بھر کی 1 ہزار26 سوسائٹیوں کے لے آؤٹ پلان آن لائن پراپرٹی سسٹم میں شامل ہیں۔ نیب کا آن لائن پراپرٹی سسٹم عوام کے لیے متعارف کرایا جائے گا جس سے آن لائن سسٹم میں سوسائٹیوں کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان میں اضافہ ہوتا رہے گا۔اس موقع پر آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ زمینوں سے منسلک سرکاری اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن فارمولے پر کام نہیں ہورہا ہے۔ سرکاری اداروں کی مہر لگنے کے بعد بھی زمینوں کی وقعت محفوظ نہیں، عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔سرکاری اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن ہونے کے بعد زمینوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زمینوں کے مسائل چیئرمین ا باد ٹاسک فورس نے کہا کہ ڈی جی نیب ا ن لائن نیب اور کہ نیب کے بعد

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا