چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلیے سری لنکا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز بھی موجود تھے۔
کولمبو آمد کے بعد محسن نقوی اور سری لنکن وزیر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سری لنکن وزیر نے کولمبو آمد پر محسن نقوی کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کل بروز اتوار 15 فروری کو ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم پہلے سے تیارہے۔
مزید پڑھیںٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پی سی بی سربراہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلیے سری لنکا روانہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاناکا کی ریکارڈ ساز اننگز، سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہا ہے اور سری لنکا ہمارا میزبان ہے، ہم اپنے میزبان کی عزت و احترام کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عامر میر بھی کولمبو پہنچے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی سری لنکا پی سی بی
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔