آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دورے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے، اور میچ بھی دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ: اگر پاک بھارت میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی کولمبو میں موجود ہوں گے، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی آمد بھی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ حکام کی کولمبو آمد بھی ممکن ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

موسمی حالات کے حوالے سے امکان ہے کہ کولمبو میں 2 سے 3 دن کے دوران کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

میچ کی تیاریاں جاری ہیں، پاکستان ٹیم نے جمعے کو 2 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کیا۔ کھلاڑی نیٹ پر بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں تاکہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

مزید پڑھیں: پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

شائقین کرکٹ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، پاکستان میں کئی مقامات پر اسکرینیں لگا کر میچ دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 ورلڈ کپ دورہ کولمبو کا امکان محسن نقوی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 ورلڈ کپ دورہ کولمبو کا امکان محسن نقوی وی نیوز محسن نقوی ورلڈ کپ کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی