پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائےگا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں، اور ملک میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

کراچی میں مختلف مقامات پر اسکرینیں لگانے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھ سکیں۔

شہر بھر میں جوش و خروش عروج پر ہے اور شائقین کرکٹ کو اس بڑے مقابلے کا انتظار ہے، جو اتوار کی شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی میں کن مقامات پر میچ اسکرینز پر دیکھا جا سکے گا؟

اگر آپ بڑی اسکرین پر میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو شہر کے مختلف مقامات کی فہرست درج ذیل ہے۔ تاہم زیادہ تر مقامات پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

• سفاری پارک: مفت داخلہ، صرف فیملیز کے لیے

• آرٹس کونسل کراچی: اے سی پی ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے مفت داخلہ (ممبرشپ کارڈ لازمی)

• پی سی ہوٹل

• الحبیب ریسٹورنٹ

• چوپال

• ہیبٹ سٹی

• کراچی چڑیا گھر: صرف فیملیز کے لیے

• سفاری پارک: صرف فیملیز کے لیے

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بھارت کے ساتھ گروپ مرحلے کے میچ کا بائیکاٹ کردیا تھا، تاہم آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات کے بعد میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان انڈیا میچ ٹی20 ورلڈ کپ شائقین کرکٹ کولمبو وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا میچ ٹی20 ورلڈ کپ شائقین کرکٹ کولمبو وی نیوز فیملیز کے لیے شائقین کرکٹ صرف فیملیز مقامات پر

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف