وزیراعظم نے بی این پی سربراہ طارق رحمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
شہباز شریف کا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
شہباز شریف کا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں طارق رحمان کو بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمٰن کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے بنگلادیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، رابطےمیں رہنے، عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور خطے کے امن و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بیگم خالدہ ضیاء کی پاک بنگلادیش تعلقات کے لیےخدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی سربراہ طارق رحمان بنگلادیش کے شہباز شریف
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.