بنگلادیش انتخابات: وزیراعظم کی بی این پی رہنما طارق رحمان کو کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر طارق رحمان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کو بھی کامیاب اور پُرامن انتخابی عمل پر سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ نئی قیادت کے ساتھ مل کر تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔
بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کو سیاسی استحکام کی بحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 300 رکنی پارلیمنٹ میں بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے 209 نشستیں حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔ یہ انتخابات 2024 کی حکومت مخالف تحریک کے بعد منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔
بی این پی کے سربراہ اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان نے اپنی نشست سے کامیابی سمیٹی اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ جشن کے بجائے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں۔ دوسری جانب جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ ان کی جماعت کو 68 نشستیں حاصل ہوئیں۔
یاد رہے کہ خودساختہ جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، جو اس وقت بھارت میں مقیم ہیں نے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں منظم ڈرامہ قرار دیا۔ ان کی جماعت عوامی لیگ اس بار انتخابی عمل میں شریک نہ ہو سکی۔
مبصرین کے مطابق نئی حکومت کے قیام سے بنگلا دیش میں سیاسی سمت واضح ہو گئی ہے اور اب خطے کی نظریں نئی قیادت کی پالیسیوں اور علاقائی تعاون پر مرکوز ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بنگلا دیش
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.