جاتی امراء، نوازشریف، مریم نواز سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
لاہور (طارق سمیر) صدر مسلم لیگ (ن )اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے جاتی عمرہ میں خصوصی ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے امور اور ادارہ جاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب عبد الکریم، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃو عشر راشد نصراللہ اور برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر احسن ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور، کمیشن کی کارکردگی اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنی کابینہ ٹیم میں شامل کیا اور وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے عہدے کو اعزازی طور پر وزیر کا درجہ دیا جس سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ایک مثبت پیغام جائیگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہا اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا خصوصی سووینیئر بھی پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر امجد ملک نواز شریف وزیر اعلی مریم نواز
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔