ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں،جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں،
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو اختیار سماعت پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
مرحبا ! آج آگیا رمضان۔۔۔
جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں،جیل سیاسی لوگوں کیلئے زبردست ہے،جسے لیڈر بنانا ہے اسے جیل بھیج دو،میرے دائیں بائیں جو ہیں انہوں نے بھی جیلیں کاٹیں ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ پتھراؤ کرنے سے دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس ہاشم
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔