تم کیا شاہ رخ خان ہو، 4شادیاں کیسے کرلیں؟جسٹس ہاشم کاکڑ کا مقتول کے والد سے استفسار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مقتول کے والدہ سے استفسار کیا کہ تم کیا شاہ رخ خان ہو، 4شادیاں کیسے کرلیں؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔
مقتول کے والدنے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک پر موجود سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکارکر دیا۔
وکیل مدعی نے کہاکہ مقتول کی والدہ مجرم کو معاف کرنا چاہتی ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ لاہور رجسٹری میں ویڈیو لنک پر کون ہے؟وکیل نے کہا کہ خاتون سامنے کھڑے شخص کی سابقہ بیوی ہے، جو قتل ہوا وہ ان دونوں کا بیٹا تھا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ مقتول کے والد کی کتنی شادیاں ہیں؟والد مقتول نے کہاکہ میری چار شادیاں ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ تم کیا شاہ رخ خان ہو، 4شادیاں کیسے کرلیں؟
شیخ رشید کی عمرہ کیلئے اپیل کی درخواست جلد سماعت کیلئے منظور
وکیل نے کہاکہ یہ پہلے کہہ رہا تھا کہ اس کی 2بیویاں ہیں، اب کہہ رہا ہے 4ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے مقتول کی والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بی بی آپ ملزم کو معاف کیوں کرنا چاہتی ہیں؟والدہ مقتول نے کہاکہ میں ملزم کو اللہ کے واسطے معاف کرنا چاہتی ہوں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ آپ پر پریشر ڈالا گیا ہوگا، وکیل ملزم نے کہاکہ سزائے موت کو عمر قید میں ہی تبدیل کردیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ راضی نامہ دکھا دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ یہ کوئی بادشاہت کا دور تھوڑی ہے کہ راضی نامے ہوں،عدالت نے آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
گووندا سدھر جائیں تو انہیں معاف کر دونگی: سنیتا آہوجا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس ہاشم کاکڑ نے مقتول کے نے کہاکہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔