وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہو تو زندگی بچانے کے لیے انہیں بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے، ورنہ ایسا نہیں ہوگا۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے واضح کیاکہ عمران خان کی مبینہ ڈیل کے حوالے سے کوئی بات چیت صرف پارلیمانی قوتوں کے ذریعے ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو جیل میں فی الحال کسی تشویشناک صورتحال کا سامنا نہیں، طبی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری

’بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے گئے، تاہم اس کا واحد طریقہ قانونی شہادت کے تحت جان لیوا بیماری کے ثبوت کی صورت میں ممکن ہے۔‘

بیرسٹر دانیال چوہدری نے مزید کہاکہ عمران خان کے علاج کے لیے تمام ضروری سہولیات جیل میں دستیاب ہیں اور آئندہ بھی فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت علاج کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے میڈیا میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو جھوٹ قرار دیا، اور کہاکہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامیوں کے پیڈ پروپیگنڈا کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ڈیل یا ڈھیل کے خواہشمند ابتدائی دنوں سے یہ کوششیں کر رہے ہیں اور ہمیشہ بے ساکھیاں تلاش کرتے ہیں۔

’اگر بات چیت کرنی ہو تو صرف پارلیمانی راستہ قابل قبول ہے، بلیک میلنگ یا دھرنے احتجاج کے علاوہ کسی اور طریقے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں: عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق خبروں پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

انہوں نے واضح کیاکہ ایسے اقدامات ملک اور سیاست کے لیے کچھ نہیں کرتے اور انہیں کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیرون ملک حکومتی شخصیت شرط عمران خان وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرون ملک حکومتی شخصیت وی نیوز عمران خان کو بیرون ملک انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری