منجھے ہوئے اداکار اور معروف میزبان فیصل قریشی نے ایک ایسے سماجی ایشو پر آواز اُٹھائی ہے جس پر لوگ کم ہی بات کرتے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنے رمضان پروگرام میں شادی کے سیزن پر ہلکی پھلکی تنقید کی جب ایک ساتھ متعدد دعوت نامے موصول ہوتے ہیں۔

اداکار کے بقول اتنی شادیوں میں شرکت کرنا نہ صرف قلت وقت کے باعث ناممکن ہوجاتا ہے بلکہ یہ جیب پر بھی بھاری پڑتا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں شوبز ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بس کرو شادیاں!‘ بہت ہوگیا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اب شوبز ستاروں کو کچھ عرصے کے لیے شادیاں کا سلسلہ روک دینا چاہیے۔

انھوں نے مہمان اداکارہ مومنہ اقبال سے بھی مذاقاً کہا کہ سال 2026 شوبز شادیوں کا سال بن چکا ہے جہاں ایک کے بعد ایک دعوت آ رہی ہے اور مہمانوں کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں۔

فیصل قریشی نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادیوں میں جانا تو اچھا لگتا ہے لیکن جب آخر میں حساب لگایا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ صرف شادی کے تحفوں میں لاکھوں روپے خرچ ہو چکے ہوتے ہیں۔

 فیصل قریشی نے اپنے ساتھی نوبیاہتا جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ شادیاں کرتے جا رہے ہو اور ہمارا بجٹ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اداکار نے مومنا اقبال کو مشورہ دیا کہ تم شادیوں کے سیزن میں کبھی شادی نہ کرنا کیونکہ اس وقت نہ صرف توجہ بٹ جاتی ہے بلکہ مہمان بھی تھک چکے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شوبز انڈسٹری میں یکے بعد دیگرے کئی نوجوان ستارے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل قریشی نے کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی