ایپسٹین فائلز نے عالمی اشرافیہ کے مکروہ چہرے بے نقاب کر دیئے، راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کمسن بچیوں کے استحصال کے انکشافات مغربی دنیا میں موجود تضاد کو نمایاں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راشد نسیم نے کہا ہے کہ ایپسٹین فائلز نے چوہے بلیوں کے حقوق کے دعویدار مغربی دنیا کی درندگی اور عالمی اشرافیہ کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، کمسن بچیوں کے استحصال کے انکشافات مغربی دنیا میں موجود تضاد کو نمایاں کرتے ہیں، جہاں ایک طرف جانوروں کے حقوق، آزادی اظہار اور انسانی وقار کے تحفظ کے بلند دعوے کیے جاتے ہیں، تو دوسری جانب بااثر حلقوں میں کمزور اور کم سن افراد کے استحصال جیسے سنگین جرائم کے الزامات سامنے آتے ہیں، انسانوں کو انسان ہارڈورد آکسفورڈ، لندن اسکول آف اکنامکس نہیں بلکہ یہ الہامی تربیت کی چیز ہے، جو انسانوں کو انسان بنا سکتی ہے، اس میں سرفہرست مقام روزے کا ہے، جو تقویٰ جیسی صفت پیدا کرکے انسانیت کو انسانیت کی معراج کی طرف لے جاتی ہے، رمضان المبارک محض بھوک و پیاس کا مہینہ نہیں بلکہ تبدیلی، تقویٰ اور قرآن سے تعلق جوڑنے کا مہینہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت احسن آباد کراچی میں منعقدہ استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راشد نسیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر بھوکا اور پیاسا رہنے میں جو روحانی سکون اور قلبی راحت نصیب ہوتی ہے، وہ کسی اور عبادت میں میسر نہیں آتی، رمضان المبارک انسان کے باطن کو سنوارنے، نفس کی اصلاح کرنے اور معاشرے میں خیر و بھلائی کو فروغ دینے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، یہ مہینہ جنت اور خوشیوں کی خوشخبری لے کر آتا ہے، جو شخص اخلاص کے ساتھ روزے رکھتا اور قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرتا ہے، اس کیلئے مغفرت اور رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ مرکزی رہنما نے کارکنان اور عوام الناس پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کو ضائع ہونے سے بچائیں، اپنی عبادات میں خشوع و خضوع پیدا کریں اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنی ترجیح بنائیں۔ رمضان کی برکتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت، ترجمہ و تفسیر کا اہتمام کیا جائے اور اپنے گھروں کو ذکرِ الٰہی سے آباد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک دراصل انفرادی اور اجتماعی اصلاح کا مہینہ ہے، جو قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔