رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے 38ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13ہزار روپے دئیے جائیں گے، رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 21 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 38 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے، جس میں مسلمان دکھی انسانیت کے لیے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں، حکومت نے ماضی کے رمضان ریلیف فراہمی کے فرسودہ نظام کو ختم کردیا، جس سے اب شفافیت آئےگی، ماضی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، جہاں اشیائے خورونوش کا نظام انتہائی ناقص تھا۔
بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات
وزیراعظم نے مزید کہاکہ اس بار 21 لاکھ سے زیادہ ایسے خاندانوں کو ادائیگی کی جائے گی جو کسی کفالت پروگرام کا حصہ نہیں، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں شفاف طریقے سے یہ رقم تقسیم کی جائےگی، پچھلے سال بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مستحقین کو رقم تقسیم کی تھی، نئے نظام کو فنکشنل کرنے میں بے شمار چیلنجز درپیش تھے لیکن ہمیں کامیابی ملی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔