پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس کے قیام کیلئے 819 کنال اراضی ایچ ای سی کو منتقل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
گوجرخان (عامر وزیر ملک) پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجرخان کے قیام کی راہ ہموار، 819 کنال اراضی حاصل کر لی گئی۔ اس پیش رفت کا اعلان سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف، طاہر راحیل ایڈووکیٹ، راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، سید کاظم شاہ، راجہ خاقان بابر، راجہ عمران جانی، راجہ کاشف کاشی، راجہ تیمور بوبی، راجہ ربنواز بھی موجود تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی لاگت سے زمین محکمہ ایجوکیشن کے نام منتقل کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس منصوبے کے لیے پہلے ہی پانچ ارب روپے فراہم کر چکے ہیں، جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی خصوصی تعاون کیا ہے۔ منصوبے کے تحت تدریسی بلاکس، لیبارٹریز، جدید لائبریری، آئی ٹی سنٹر، آڈیٹوریم، سپورٹس کمپلیکس اور طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔