data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر کے 64 سہولت اور رمضان سہولت بازاروں میں آٹا کم نرخوں پر دستیاب ہوگا، آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور رمضان کے دوران دس کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ مزید 1550 آٹا سیل پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے جہاں دس کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور بیس کلو کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو رمضان میں ریلیف فراہم کرنے اور روزانہ کی ضروریات کی قیمتوں کو معتدل رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں قائم ہونے والے یہ سیل پوائنٹس شہریوں کو آسان اور کم قیمت آٹے تک رسائی فراہم کریں گے۔

خیال رہےکہ ملک بھر میں دکانداروں نے رمضان کی آمد سے قبل ہی چیزوں کا اسٹاک کرنا شروع کردیا ہے اور تمام اشیا کی قیمتیں دُگنی کردی گئیں ہیں، جس پر شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرے اور تمام روزمرہ کی اشیاوں کی قیمتوں میں کمی لائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان