رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو نے اہم پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
(بلال نیازی)رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا،سپارکو نے اہم پیشگوئی کر دی۔
رمضان المبارک 1447ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا روشن امکان ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام پانچ بجکر 1 منٹ پر چاند پیدا ہو گا،18 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔
ترجمان نے بتایا کہساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان دورانیہ تقریبا 59 منٹ متوقع ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 18 فروری کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے،حتمی اعلان ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔