وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکیج 2026ء کا اعلان، 38 ارب روپے مختص
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکیج 2026ء کا اعلان، 38 ارب روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز) وزیراعظم نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 38 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ پیکیج کا باقاعدہ اجراء وزیراعظم نے بٹن دبا کر کر دیا۔وزیراعظم کے مطابق یہ رقم وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق دار خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔
رمضان المبارک میں ہر حق دار خاندان کو بلا تفریق 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔ پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لیے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس طرح کل ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی، جس سے مستحق افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔ وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔ عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہنگائی کےستائے عوام کےلیے بری خبر؛ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان مہنگائی کےستائے عوام کےلیے بری خبر؛ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف، صدر آئی سی سی آئی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹس مالکان کو جلد قبضہ دینے کا اعلان کر دیا اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے،ویڈیو سب نیوز پر بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز