یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان :سپارکو کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
لاہور(آئی این پی ) سپارکو کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔ترجمان سپارکو کے مطابق ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریبا 59 منٹ متوقع ہے۔فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 18 فروری 2026 کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، چنانچہ یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے جس میں ماہ رمضان المبارک کے چاند کی ریت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہوں گے، وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک ہلال کمیٹی
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔