Islam Times:
2026-07-24@03:34:31 GMT

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد ترلائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ترلائی انتہائی دلخراش واقعہ تھا، جس نے پورے ملک کی فضا سوگوار کر دیا ہے، اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور درجنوں کی تعداد میں نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں کوٹلی امام حسین ڈیرہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد ترلائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ترلائی انتہائی دلخراش واقعہ تھا، جس نے پورے ملک کی فضا سوگوار کر دیا ہے، اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور درجنوں کی تعداد میں نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ مسجد میں دھماکہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کا اسلام اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، شروع دن سے موقف رہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ الہ کار ہیں اور کرائے کے لوگ ہیں۔ اسلام آباد سانحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشتگرد عناصر وطن عزیز میں دہشت گردانہ کاروائی میں مصروف عمل ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے ان کی سرکوبی کے لیے سست روی کا شکار ہیں، آئے روز ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے چند دن پہلے ڈیرہ میں دہشت گردی کے واقعات بالخصوص پولیس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد عناصر وطن عزیز کے امن کی فضا کو دن بدن خراب کر رہے ہیں۔ پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی یہ قربانی ڈیرہ کے امن کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔ مقتدر سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے بے رحمانہ کاروائیاں کی جائیں تاکہ وطن عزیز میں امن قائم ہو۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج علامہ محمد رمضان توقیر ڈیرہ اسماعیل خان کرتے ہوئے اسلام ا

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی