پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

مکہ مرکمہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جو کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan ???? (@kubra_khan_)


بعد ازاں، شوبز شخصیات کی جانب سے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں نکاح کرنے کا ایک نیا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔

جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے اور دونوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن ’محفلِ رمضان‘ میں شرکت کی۔

میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شخصیت میں فرق آجاتا ہے، اور کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے آپ نے کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan ???? (@kubra_khan_)


اداکار نے کہا کہ ہم وہی ہیں لیکن روز ایک دوسرے کے بارے میں نئی باتیں دریافت کرتے ہیں، اور یہی نکاح کی خوبصورتی ہے۔

کبریٰ خان نے بھی اس پر اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں ہماری اس بات پر اکثر بحث ہوتی تھی، جہاں گوہر شکایت کرتے تھے کہ میں بدل گئی ہوں اور ’روایتی بیوی‘ بن گئی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا، ’جی ہاں، کیونکہ میں آپ کی بیوی ہوں۔‘

مکہ میں نکاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ہم دوست تھے اور شادی کے حوالے سے ہر بات پر گفتگو کرتے تھے جب کہ پہلے دن سے میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اپنا نکاح مکہ میں کرنا چاہتی ہوں۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ گوہر نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں، آخرکار ہماری شادی ہوگئی اور تو یہ طے تھا کہ ہمارا نکاح مکہ میں ہی ہوگا جس پر بہت سے دوستوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی تقریب میں شامل ہونا چاہتے ہیں، جس سے یہ لمحہ اور بھی خاص بن گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شادی کے بعد گوہر رشید نے کہا کہ تھا کہ کہ میں

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف