وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا کے جہادی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اندر ہونے کی وجہ سے ہی ان سب کی دکانداری چل رہی ہے۔

حریک انصاف کے اسوقت حالات ایسے بن گئے ھیں لگتا ھے pti کی قیادت، رشتہ دار اور سوشلُ میڈیا کے جہادی کوئ بھی نہیں چاہتا کہ وہ رہا ھو۔ ان سب کی دکانداری چل رہی ھے ۔ وہ دکانیں بند نہیں ھونے دیں گے ۔ جو حالات ھیں وہ روزانہ tv سارا دن ھو تے ھیں پلے ایک ووٹ نہیں ووٹوں کا مالک اندر ھے۔…

— Khawaja M.

Asif (@KhawajaMAsif) February 17, 2026

مزید پڑھیں: محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، بانی کا سنگجانی پر رکنے کا حکم نہ مان کر ہم تباہ ہوگئے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کبھی بھی اپنی دکانیں بند نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کررہی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کے اندر پارلیمنٹیرینز نے دھرنا دے رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی صحت کے پیش نظر ہمیں بانی تک رسائی دی جائے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات پر سرکاری ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کیا، جس کے بعد کہا گیا کہ عمران خان کی بینائی میں بہتری آئی ہے۔

ادھر عمران خان کی بہنوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ عمران خان کی آنکھ ٹھیک نہیں، اور انہوں نے پیغام بھیجا ہے کہ بہنوں کو کہو کہ میرے لیے آواز اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، علیمہ خان

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے انکشاف کیاکہ بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں مجھے بتایا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، لیکن تب مجھے یہ بات کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پارلیمنٹ دھرنا خواجہ آصف عمران خان رہائی وزیر دفاع وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ دھرنا خواجہ ا صف عمران خان رہائی وزیر دفاع وی نیوز عمران خان کی رہائی کہ عمران خان پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل