قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر ایوان میں سات بار قراردادیں منظور ہو چکی ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کیوں نہیں کر رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے ماہِ رمضان کے دوران سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد حکومتی رکن سمعتا افضال سید نے ایوان میں پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر ایوان میں سات بار قراردادیں منظور ہو چکی ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کیوں نہیں کر رہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ اس معاملے پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور آج کی قرارداد خاص طور پر ماہِ رمضان کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس مسئلے پر خط لکھا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں کچھ حد تک سہولت فراہم کی جاتی ہے، تاہم دیہی علاقوں میں بجلی اور گیس کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے اوقات میں گیس گیس کی

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن