سٹی 42: سندھ اسمبلی نے ماہِ رمضان کے دوران سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد حکومتی رکن سمعتا افضال سید نے ایوان میں پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر ایوان میں سات بار قراردادیں منظور ہو چکی ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کیوں نہیں کر رہی۔

گاڑیوں  کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے

 صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ اس معاملے پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور آج کی قرارداد خاص طور پر ماہِ رمضان کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس مسئلے پر خط لکھا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں کچھ حد تک سہولت فراہم کی جاتی ہے، تاہم دیہی علاقوں میں بجلی اور گیس کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔

بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی 

سندھ اسمبلی نے حادثات کی صورت میں یونیورسل انشورنس کی رقم ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ روپے کرنے کی قراداد بھی منظور کر لی ہے۔ قرارداد محمد مظاہر کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے اوقات میں گیس گیس کی

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن