وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری تقریب کے موقع پر پشاور میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کو جمہوریت کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی پیشہ ورانہ اور اخلاقی دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:’ایک طرف عمران خان کی بیماری اور دوسری طرف ٹک ٹاک کا شوق‘، سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور یہاں کے صحافی مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں اور خیبرپختونخوا کا ماحول دیگر صوبوں سے مختلف ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 سے 5 دن تک دھرنا دیا گیا، لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں کی گئی۔ ان کے بقول ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا افسوسناک تھا اور ان کے جمہوری رویے کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔

سہیل آفریدی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ علاج کے لیے گئے اور طویل عرصے بعد واپس آئے، جبکہ ان کے لیڈر نے زخمی ہونے کے باوجود عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کال دیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، تاہم وہ تصادم کی سیاست نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا، خواجہ آصف

انہوں نے تیراہ کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر اعتراضات اٹھائے گئے، جبکہ ایک وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدا جس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی خزانے کا پیسہ ہے اور وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا حق ادا نہیں کر رہا، جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور پریس کلب خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان وزیراعلیٰ کے پی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور پریس کلب خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی وزیراعلی کے پی سہیل ا فریدی انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی