بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا; وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا۔
پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت پر ہم نے پرامن دھرنا دیا، قابض لوگوں نے اس معاملہ پر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے، اس معاملے پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، فرینڈ آف کورٹ نے بھی کہا کہ بانی کی آنکھ کا مسئلہ ہے۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں صحافت مضبوط رہے، ہم ہمیشہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، پشاور کے صحافیوں نے مشکل وقت میں بھی حق و سچ کا ساتھ دیا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کال دی تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، وفاق ہمارا مقروض ہے، ہمیں ہمارا قرض نہیں دیتا، سب نے مل کر میرا ساتھ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے کہا کہ متاثرین تیراہ کےلیے 4 ارب روپے مختص کیے تو میڈیا پیچھے پڑ گیا تھا، ایک وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدا، قوم کا پیسہ اس طرح ضائع ہو تو صحافیوں کو بولنا چاہیے۔
رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
سہیل آفریدی نے دوران گفتگو پشاور پریس کلب کےلیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پر سیاست کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔