جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلا دیش جماعت اسلامی نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے نتائج قبول کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مجموعی نتائج قبول کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ مستحکم اور مثر جمہوری نظام کے لیے پرعزم رہی ہے اور وہ اس موقف پر قائم ہے۔
انہوں نے پارٹی کے رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بعض افراد مایوس ہو سکتے ہیں مگر ان کی کوششیں رائیگاں نہیں گئیں، کیونکہ 77 نشستوں پر کامیابی نے پارٹی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کو تقریبا چار گنا بڑھا دیا ہے اور اسے مضبوط اپوزیشن کی قوت بنایا ہے، یہ شکست نہیں بلکہ بنیاد ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یہ بھی کہا کہ سیاسی تقدیر بدل سکتی ہے، جیسا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی 2008 میں صرف 30 نشستوں تک محدود رہی لیکن بعد میں 18 سال بعد حکومت بنائی۔ جمہوری سیاست ایک طویل سفر ہے جس کا مقصد عوام کا اعتماد حاصل کرنا، جواب دہی کو یقینی بنانا اور مستقبل کے لیے ذمہ داری سے تیاری کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کا اصل امتحان صرف انتخابات میں حصہ لینے میں نہیں بلکہ عوام کے فیصلے کو قبول کرنے میں بھی ہوتا ہے۔ جماعت کی تحریک صرف ایک انتخابات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے اور ایک جواب دہ ریاست بنانے کے لیے ہے، اور جماعت اصولی اور پرامن اپوزیشن کے طور پر قومی ترقی کے لیے کام کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد مہنگائی کےستائے عوام کےلیے بری خبر؛ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر جرمنی اور فرانس کا چین سے اسٹریٹجک مکالمہ جاری رکھنے پر اتفاق میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، ایران کا ایک بار پھر اس پر کسی قسم کے مذاکرات سے انکار عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انتخابات کے نتائج قبول
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان