علیمہ خان— فائل فوٹو

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے ابھی تک بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کے لیے کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

علیمہ خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے تفصیلات اس وقت ملیں جب وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ سے پانی نکل رہا تھا۔

چیف جسٹس نے 16 فروری تک بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج کرانے کا حکم دیا: سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نےحکم دیا ہے کہ 16 فروری تک بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج کرایا جائے، یہ ظرف کی بات ہوتی ہے، آپ کا امتحان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بتایا کہ 3 ماہ سے دھندلا نظر آ رہا تھا، آنکھ درد کی شکایت پر آئی ڈراپس دیے گئے، آنکھ کا علاج نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرز مجرم ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ رات کو فون آیا تھا کہ اسپتال میں علاج کروا دیں گے مگر ان کے ڈاکٹر اور فیملی ممبر نہیں ہوں گے، ہمیں چُھپا کر علاج کرانا قبول نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے؟ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے تمام ایم این ایز، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے احتجاج پر شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 5 اکتوبر کو سڑک بلاک کرنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13 مارچ تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پی ٹی آئی بتایا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض لاہور کی رہائشی نازیہ مختار خواجہ کی ضمانت منظور کر لی۔

دوران سماعت، ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا دی جس پر عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف کا اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

دوران سماعت، اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں، جس پر وکیل اے این ایف نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر دو لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔

وکیل ملزمہ احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریماریس دیے کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔

دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ اے این ایف اہلکار نے جواب دیا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا