بلوچستان کی ہونہارطالبہ ارپانگہ بریال نے قوم کا سرفخر سے بلندکردیا،والد پاک فوج کے مشکور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان کی ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں وطن کا نام روشن کر رہی ہیں اور ایسی ہی ایک درخشاں مثال تیرہ سالہ طالبہ ارپانگہ بریال کی کامیابی ہے۔
ارپانگہ بریال نے امریکہ میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد اپنے وطن کا قومی پرچم تھامنا ایک ایسا جذباتی لمحہ تھا جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ارپانگہ بریال نے اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔
ان کے والد غالب بریالی نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حوصلہ افزائی اور تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ بے پناہ خداداد صلاحیتوں کی حامل ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔