ہم درست راستے پر چل رہے ہیں، اسی ٹریک پر چلتے رہیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے مستقبل پر ایک کانفرنس کی تھی، اگر کچھ کرنا ہے تو کوشش کرو سازش نہ کرو، کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور ترکیہ کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، یہ لوگ کسی بھی معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست راستے پر چل رہے ہیں، اسی ٹریک پر چلتے رہیں گے، سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کر دیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ کے مستقبل پر ایک کانفرنس کی تھی، اگر کچھ کرنا ہے تو کوشش کرو سازش نہ کرو۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے ہوتی ہے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔