اٹک پل سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اہم راستے بند، عمران خان کے علاج کے لیے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور صوبائی قیادت نے اٹک پل خیرآباد، نوشہرہ کے مقام پر اور خیبر پختونخوا کے تمام اہم داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔ یہ قدم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی اور الشفاء ہسپتال میں ذاتی معالج کی نگرانی میں مکمل علاج کے مطالبے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
صدر عرفان سلیم، جنرل سیکریٹری خورشید عالم، عائشہ بانو اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے اٹک پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ راستے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔
یہ راستے انصاف یوتھ ونگ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے بند کیے ہیں، جبکہ صوبائی مرکزی قیادت اسلام آباد میں تین مقامات پر دھرنا دے رہی ہے۔
بند روڈز کی تفصیلصوابی انبار انٹرچینج بند ہے، ڈی آئی خان بھکر روڈ بند ہے، لکی مروت میانوالی روٹ بند ہے، ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد حویلیاں انٹرچینج بند ہے، کوہاٹ-پنڈی روڈ خوشحال کے قریب بند ہے، اسلام آباد میں میانوالی پیک روڈ، یارک ٹول پلازہ اور سی پیک انٹرچینج بند ہیں، جبکہ اپر کوہستان میں گلگت شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت پنجاب اور دیگر صوبوں کو جانے والے خیبر پختونخوا کے تمام بڑے راستے بھی بند ہیں اور احتجاج پرامن ہے، جس کا مقصد عمران خان کے علاج کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔