Islam Times:
2026-07-24@04:03:05 GMT

رمضان المبارک کا آغاز، جے ڈی سی کے تحت گرینڈ سحری

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے، رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کار خیر میں حصہ لے کر برکتوں کے حصول میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ کراچی دنیا کے ان بڑے شہروں میں سے ہے جہاں رمضان المبارک میں سب سے زیادہ سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، چھوٹی بڑی تمام فلاحی تنظیمیں پورے ماہ شہر کی مختلف سڑکوں پر روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کرتی ہیں۔ جی ڈی سی فاؤنڈیشن نے افطار کے ساتھ سحری کا بھی منفرد اہتمام گذشتہ کچھ سالوں سے کراچی میں کرنا شروع کیا ہے۔ نمائش چورنگی پر قائم دستر خوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے جے ڈی سی کے تحت ہزاروں شہریوں کو بلاتفریق سحری و افطاری کرائی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کے جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ اس ماہ رمضان کے آغاز کے موقع پر سحری میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، سماجی رہنما ظفر عباس، معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی بھی شریک ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں سحری تقسیم کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افطار کرتے جے ڈی سی کے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی