صدر مجلس وحدت مسلمین روندو محمد اسحاق نے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام محبِ وطن، باوفا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین روندو محمد اسحاق نے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام محبِ وطن، باوفا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں۔ ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال خدمات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کو عملی طور پر ثابت کیا ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع و استحکام کے لیے بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ محمد اسحاق نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے عوامی دل آزاری ہوتی ہے، لہٰذا اس کی وضاحت کی جائے اور عوام کے جذبات کا احترام ملحوظ رکھا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی پاکستان کی ترقی، یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے عوام کے لیے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار