اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاہم دہشتگردی کے واقعات جاری رہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز موجود ہیں، اور افغان حکومت نے طالبان کو سرحد پار دھکیلنے کے لیے پاکستان سے 10 ارب روپے طلب کیے، جس کے بدلے پاکستان نے کہاکہ وہ رقم دینے کو تیار ہے بشرطیکہ پاکستان میں مداخلت نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق ترلائی، بنوں اور باجوڑ میں ہونے والے حملوں کے پسِ منظر میں افغانستان کے عناصر شامل ہیں، اور دہشتگردی کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں اور قریبا 100 دہشتگرد مارے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد ٹھکانوں کو ختم کرنا اور ملکی دفاع کو مضبوط کرنا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7ہزار 600نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7ہزار 600نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4خارجی ہلاک امریکی حملے کا خدشہ، بھارت کی ایران سے اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت وزیراعظم 23تا 24فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حملے کا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :