حکومت کا 40 ارب روپے کا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہے اور لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فائر وال منصوبہ عمران فوبیا کا نتیجہ تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم فائر وال
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔