Jasarat News:
2026-07-24@02:33:16 GMT

شہباز حکومت عوام کی زندگی جہنم بنا رہی ہے، احسان ابڑو

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سینئر رہنما احسان ابڑو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز حکومت مسلسل عوام کی زندگیوں کو جہنم میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پہ گامزن ہے، پہلے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے مراعات کا خاتمہ کرکے، پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں اضافے کا اطلاق کرکے ان کے اوپر عرصہ حیات تنگ کیا اب پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، شہباز شریف حکومت اور پنجاب میں ان کی بھتیجی نرگسیت پسندی کا شکار ہیں انہیں عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے، بجلی کی مہنگی قیمتوں کے مارے عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان کے ساتھ روا رکھے گئے مظالم کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے۔ عوام نیٹ میٹرنگ سسٹم اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یک رائے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی غریب عوام کو جینے دو، اپنی شاہ خرچیوں، عالمی دوروں اور عیاشیوں پر کنٹرول کرکے ثمرات غریب عوام کو پہنچانے کے فوری اقدامات اٹھائیں نہ کہ مہنگائی بیروزگاری غربت میں ہوشربا اضافہ کرکے ان پر زندگیاں تنگ کریں، پیپلز پارٹی رہنما نے اپنی قیادت صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد پر نظر ثانی کریں، ن لیگ کے عوامی جرائم کا بوجھ پیپلز پارٹی نہ اٹھائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا