ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آمریت قائم ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہو، آئین کی بات کرنے والوں پر تشدد کرتے ہو، 24 سے زائد افراد گرفتار ہیں اور پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔
پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
منعم ظفر نے کہا کہ ہم تو اس شہر کا مقدمہ لڑ رہے تھے، اس شہر کے حق کی بات کی۔ یہ لوگوں کو اختیار دینے سے ڈرتے ہیں، تم ترمیم کی بات کرتے ہو کہاں ہے وہ ترمیم؟
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فرینڈلی سیاست کر رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، کراچی کو پانی چاہیے، 50 فیصد شہر آج بھی پانی سے محروم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پیپلز پارٹی
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔