ٹنڈو الہ یار: رمضان کے آتے ہی کھجور کی مانگ میں بے پناہ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-4-5
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ، کھجور فروشوں نے ریٹ دوگنے کر دیئے ، کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، شہری حلقوں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک قریب آتے ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،ماہ رمضان کے ایام میں کجھور کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی کجھور فروشوں نے بھی کجھور کے ریٹ بھی اضافہ کردیا ہے کھجور قدرت کا ایسا تحفہ ہے جسے ہر روزہ دار افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بنانا چاہتا ہے،رمضان کے قریب آتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی تھوک مارکیٹوں میں کھجور کی خرید و فروخت کا آغاز ہوچکا ہے روزہ دار قیمتوں کے بڑھنے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سنت نبوی کو زندہ رکھنے کے لیے کھجور کا استعمال جوش جذبے سے کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد اگر افطار کے وقت میں کھجور دستر خوان پر موجود نہ ہو تو افطاری کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے رمضان میں دیگر اشیاء خوردونوش کے ساتھ کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ روزہ دار اس سوغات کو افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بناسکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی مانگ میں کھجور کی
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا