مخیرحضرات کا شکریہ، نگہبان دسترخوان آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رمضان المبارک ’’نیکیوں کا موسم بہار‘‘بن کر سامنے آگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جانب سے رمضان نگہبان دسترخوان سجانے پر اظہار تشکر کیا گیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ رمضان نگہبان دسترخوان آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس مظا ہرہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کے لاکھوں مہمانوں نے سجے سجائے نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا-مختلف دسترخوان پر قورمہ، بریانی،روح افزاء، پکوڑوں،سموسہ اور دیگر لوازمات سے تواضع کیا گیا-مخیر افراد اور اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 300سے زائد نگہبان دستر خوان شروع ہوگئے- لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آبادمیں پہلا روزہ افطار کرنے روزہ دار پہنچ گئے۔ خوشی کا سماں ہے،راولپنڈی، بہاولنگر،بہاولپور میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں نے پہلا روزہ افطار کیا-چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی ہزاروں افراد نگہبان دسترخوان پر مریم کے مہمان بنے- اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں نگہبان دسترخوان پر ہزاروں روزہ داروں نے افطاری کی-کوٹ ادو، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کی بھرپور تواضع کی گئی-مری، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور نارووال میں اعلیٰ افسران نے بھی روزہ داروں کے ساتھ نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا-پاکپتن، راجن پور، رحیم یارخان اور ساہیوال میں نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کرنے کے لئے ہزاروں افراد پہنچ گئے-وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپور، بھلوال اور سرگودھا میں نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کا رش،اخوت کا شاندار مظاہرہ ہے-لاہور میں بھی مختلف مقامات پر مخیرحضرات اور اداروں کی معاونت سے نگہبان دسترخوان کھل گئے۔لاکھوں روزہ داروں نے افطاری کی-رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں لوگوں کی آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار تشکرکیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے، ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مادری زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔ مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی، تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ''فتنہ الخوارج'' کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑا حملہ ناکام بنانے اور 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیااور لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نگہبان دسترخوان پر مریم نواز شریف نے پہلا روزہ افطار مریم نوازشریف میں بھی
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔