ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6773 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 177 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 422 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 79 ڈالر سے برھ کر 4092 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں سونا اور چاندی دونوں ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث یہ قیمتی دھاتیں اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز یعنی منگال کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 70 ڈالر سستا ہوا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی فی تولہ قیمت سونے کی قیمت ملک میں ہو گئی
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔