سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 092ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 31ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 773روپے بڑھ کر 3لاکھ 69ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہیں جب کہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 30ہزار 662روپے کی سطح پر مستحکم رہیں، فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔
کراچی:فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے بڑھ کر 5ہزار 368روپے کی سطح پر آگئی۔