جی ڈی پی 2، 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کا مقدمہ لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو نقصانات بھی سیاست کا موضوع ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جی ڈی پی 2، 3 فیصد بڑھتی ہے لیکن صرف 2022 کے سیلاب کے نقصانات ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر تھے، 2010 کے بعد 5 سیلاب آگئے۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ کی متوقع شرح میں کمی ہوسکتی ہے، وزیر خزانہ
انہوں نے سوال اٹھایا کہ 4700 لوگ پچھلے 2، 3 سیلابوں میں جاں بحق ہوئے، اتنے لوگ پچھلی جنگوں میں شہید نہیں ہوئے، ان سیلابوں میں 4 کروڑ لوگ دربدر ہوئے، اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں ہماری سیاست کا مقدمہ ہونا چاہئیں یا نہیں؟
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہماری سیاست میں بیان بازیوں سے ہٹ کر ان حقیقی عوامی مسائل پر بھی بات ہونی چاہیے، میڈیا کو چاہیے کہ ان معاملات کے حوالے سے سوالات پوچھتے رہیں تاکہ اس سے سیاسی دباؤ پیدا ہگا اور سخت فیصلے لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال مون سون سے نمٹنے کے لیے آج منصوبہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے گئے، سیلاب سمیت قدرتی آفات اور ان کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، مختصر اور طویل مدت پر مبنی پالیسیز سامنے رکھے گئے جنہیں وزیراعظم نے منظور کیا، یہ پالیسیز 3 مراحل پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: سیلابی تباہی کا تخمینہ 822 ارب روپے، وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ جاری
وفاقی وزیر نے کہا کہ 200 دنوں کے اندر پچھلے سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کو دوبارہ بنایا جائے گا، آفات کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام فعال اور ایک ساتھ مربوط کیے جائیں گے، آفات آنے پر امدادی کیمپوں میں بھی اسکولوں کا انتظام کیا جائے گا تاکہ بچوں کی تعلیم میں خلل نہ پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
climate change Flood musadiq mailk سیلاب مصدق ملک موسمیاتی تبدیلی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب مصدق ملک موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ مصدق ملک جی ڈی پی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔