data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، اسمگلنگ سگریٹ ڈیلر احساس اداروں کی کارروائی کی بروقت اطلاع پر فرار، موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں علی نواز شاخ (نہر) پر ہوا جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر گلشیر خاص خیلی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، موٹر سائیکل چوری کی واردات ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گل ہوٹل پر ہوئی جہاں پر نور اللہ بروہی کی موٹر سائیکل چابی چور لے اڑا، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں اسمگلنگ شدہ نان کسٹم سگریٹ ڈیلر کیخلاف احساس اداروں کی کارروائی کی برقوت اطلاع ملنے پر سگریٹ ڈیلر فرار ہوگئے، پولیس نے احساس اداروں کی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

محراب پور: شہری رہزنوں کے نشانے پر ، پولیس تماشائی بن گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)پولیس آفیسر ، رٹیائرڈ استاد اور شہری رہزنوں کے نشانہ پرآگئے،لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں سعید پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر بازید پور گیٹ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ڈی آئی بی پولیس نوشہرو فیروزکے اسٹنٹ سب انسپکٹر الطاف حسین زرگر سے پرائیڈر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا،ہالانی پولیس تھانہ کی حدود محراب پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے ناکہ لگا کر ٹریکٹر ڈرائیور محسن شیخ دس ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا،ایک مزدا ڈرئیور رضا لاشاری سے تین ہزار کی نقدی چھین لی۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پشاور، پولیس کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
  • محراب پور: شہری رہزنوں کے نشانے پر ، پولیس تماشائی بن گئی
  • محراب پور: چابی چور نے سیپکو ملازم کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل لے کر فرار
  • صدر پوسٹ آفس کے پاس غیر قانونی موٹر سائیکل پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
  • بلوچستان میں دفعہ144 نافذ‘ ڈبل سواری پر 30نومبر تک پابندی
  • محراب پور میں ڈکیتی واردات کاسلسلہ جاری
  • محرابپور،پولیس مقابلہ ، دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار
  • پڈعیدن ،سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
  • بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی