مہنگائی و مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عام آدمی روز مرہ کے بنیادی اخراجات بھی برداشت نہیں کر پا رہا۔ حالیہ سرکاری اعداد و شمار اور رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ ملکی صورتِ حال حکومت وقت کے تمام تر دعووں سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔ خوردنی اشیائے خورونوش، بجلی و ایندھن اور روزگار کے مواقع کی کمی نے متوسط طبقے اور غریب خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ فوری بنیادوں پر مؤثرریلیف پیکیج تیار کیا جائے جس میں آٹا، چینی، گیس اور بجلی کی سبسڈی، ہنگامی غذائی اسکیم اور عام لوگوں کے لیے نوکریاں پیدا کرنے کے منصوبے شامل ہوں۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے غریب گھرانوں کو مالی طور پر تباہ کر دیا ہے،فوری طور پر مخصوص کم قیمت خوردنی پیکجز، چھوٹے تاجروں کو قرضے اور کسانوں کیلیے امدادی اقدامات متعارف کرائے جائیں تاکہ سپلائی چین بحال ہو اور قیمتیں کنٹرول ہوں۔ ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور گورننس کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔حکمرانوں کی مفاد پرستانہ پالیسیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔جب تک ڈرائنگ روم کی سیاست ہوتی رہے گی ملک و قوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوںگے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مفاد میں عملی جدوجہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام پاکستان کے مایوس عوام کے لئے امید کی کرن ثابت ہو گا۔ ہم نظام کو بدلنے کا نعرے لگاتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فرسودہ نظام اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اس کے متبادل کے طور پر اسلامی طرز زندگی کو اختیار کرکے مشکلات کا ازالہ ممکن ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔