ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نمیبیا کو 102رنز سے ہراکرسپر 8 میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستا ن نمیبیا کو 102رنز سے ہراکر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا‘ صاحبزادہ فرحان کی کی شاندار سنچری‘ عثمان طارق اور شاداب خان کی تباہ کن بولنگ دونوں نے باالترتیب 4اور تین وکٹیں حاصل کی‘200رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے ہرا کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکور کیے۔دوسر ی جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نمیبیا کی جانب سے اسٹین کیمپ 23 اور ایلیگزینڈر 20 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان طارق نے 16 رنز دیکر 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان نے بھارت کے ساتھ سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبو: پاکستانی کھلاڑی نمیبیا کے بلے باز کو آئوٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نے کی جانب سے نمیبیا کو ٹی ٹوئنٹی نمیبیا کی اسکور کی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔