نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
کولمبو(سب نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اے کے آخری میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بدھ کو کولمبو کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولیت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تاہم پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز ابتدا میں تھوڑی پریشانی کا شکار دکھائی دیے، پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔صائم کے آوٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا کریز پر آئے اور صاحبزاد کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جس کے بعد ٹیم کا اسکور 107 تک پہنچا تو سلمان علی آوٹ 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان بھی جلد ہی 118 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب خواجہ نافع صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد شاداب خان نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے۔اس دوران صاحبزادہ فرحان نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
شاداب خان اور صاحبزادہ فرحان نے چوتھی وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور لگ بھگ 200 تک پہنچایا۔اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔یہ صاحبزادہ فرحان کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان بھی 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ گرہارڈ ارسمس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی جانب سے لورین اسٹین کیمپ اور جان فرائے لنک نے 32 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن جان فرائے لنک 9 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے جان نکول لوفٹی ایٹن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 39 کے اسکور پر 5 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔نمیبیا کو تیسرا نقصان 43 اسکور پر اٹھانا پڑا جب کپتان گرہارڈ ارسمس محض 7 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر وکٹ کیپر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے جب کہ 49 کے اسکور پر اوپنر لورین اسٹین کیمپ بھی 23 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ ایلکزینڈر 20 رنز بناسکے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ یوں نمیبیا کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آوٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے یہ میچ 102 رنز کے بڑے مارجن سے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 16 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور شاداب خان نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئیں۔ پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے میچز کھیلے گا، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے میچ 21، انگلینڈ سے 24 اور سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعد رفیق کو ہارٹ اٹیک ، پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک ، پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے نے رمضان المبارک کے درمیان آفیسرز کی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیز لگا دیں ، نوٹیفکیشن سب... کاروباری برادری کی سہولت کے لیے چیمبر میں مزید فزسلیٹیش ڈسکسس قائم کیے جائیں گے، سردار طاہر محمود سفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت تھائی۔پاک صحتِ عامہ تعاون کو یونیورسل ہیلتھ کوریج تک وسعت دینے پر اتفاقCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی 20 ورلڈ کپ نمیبیا کو
پڑھیں:
جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
سٹی 42: علیمہ خانم نے فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا آج بھی بانی سے ملاقات کے لئے آئے ہیں یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے
علیمہ خانم نے کہااگر آج ملاقات نہ ہوئی تو دیکھیں گے ،اگر بانی کے لئے کھڑے نہ ہوں تو کیا کریں آپکا خیال ہے یہاں کچھ قانون کی مطابق چل رہا ہے،کونسا قانون ہے۔ہم عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے کھڑے ہیں۔ہم اپنے دفاع میں آپ لوگوں(میڈیا)کو پیش کریں گے۔انکو تو جیل میں ڈالنے کا بہانہ چاہیئے،کس کس کو ڈالیں گے جیل میں۔بانی کہہ چکے کہ پاکستان اسی طرف جا رہا ہے جس طرف نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا گئے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
بانی سے سابق آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا ۔بانی سے ملنے کوئی نہیں گیا،یہ فیک ہے،جان بوجھ کر دیا انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔
جب انکو لگتا ہے ٹمپریچر اوپر جا رہا ہے،اسکو ٹھنڈا کرنے کے لئے یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں ڈیل کی ۔میں نے بیرسٹر گوہر سے محسن نقوی کی ملاقات کا پوچھا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ ملے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر ن نے کہا محسن نقوی کہتے ہیں کہ کل آپ کی ملاقات کروا دیتے ہیں ۔میں نے کہا وہ جھوٹ بولتے ہیں آپ ان کو کہیں کہ وہ بانی کو اسپتال میں علاج کروائیں۔بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ آپ نے ملاقات کرنی ہوتو ہم سب کو بتا دو،اسی طرح ہونا چاہیئے ۔کچھ نہیں ہو رہا،اپکو نظر آرہا ہے کہ کچھ ہو رہا ہے ۔یہ خوف سے بھرے ہوئے ہیں،یہ خوف نظر نہیں آرہا،اج سڑک پر کرفیو لگا دیا ہے ۔وہ کہتے ہیں بشری بی بی کی بیٹی سے ملاقات کے بعد سوال میں پوچھنا ۔انکا مطلب یہ ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں نہیں پوچھنا ۔مجھے نہیں پتہ یہ ملاقاتیں کس مقصد کے لئے ہوتی ہیں۔ہمیں یہ پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں،حکومت یہ چیزیں کرکے اپنا خوف دکھا رہی ہے ۔نئی سیاست بانی کو رہا کروانا ہے،جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
جب آپ ووٹ چوری کرو گے تو اسکے نتائج کیا ہوں گے؟جب وہ بے بسی محسوس کریں گے آپ جان جان کے جھوٹے الیکشن کروا گے،لاٹھی چارج کرو،یہ ڈرامہ کر رہے ہو،ظلم کر رہے ہیں۔آپ انکے امیدواروں کو مار رہے ہو یہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں ۔یہ پی ٹی آئی کا نہیں لوگوں کا حق ہے،آپ نے کسی کو گرفتار کرلیا،کسی کو جہاز نہیں چڑھنے دیا کیا فرق پڑا ۔ان کے پیچھے عوام نہ کھڑی ہو وہ یہی کرتے ہیں ۔ظلم وہ کرتا ہے جسکے ساتھ عوام نہیں ہوتی ۔وہ بانی کو کہہ رہے ہیں منہ بند رکھو،
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
ایران کو دیکھ لیں لیڈر قربانیاں دے رہے یہ انکے لئے نارمل چیز ہے ۔بانی اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے،وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ڈیل کرکے نکلے گا ۔ڈیل ایک ہی ہے آزاد عدلیہ،ازاد اور منصفانہ انتخابات ۔آپ عدلیہ ازاد کریں،ازاد منصوبہ انتخابات کون یقینی بناتا ہے آزاد عدلیہ۔
افغانستان اور پاکستان کے دونوں اطراف رشتے دار ہیں ،بانی کہتے ہیں یہ حکومت انکے فیور میں ہے،یہ جان جان کر اس حکومت سے چھیڑا چھاڑی کررہے ہیں ۔اپنے ہمسائے کے ساتھ بہت اچھا بنا کر رکھنی چاہیئے۔
آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
افغانستان اپنی زاد خارجہ پالیسی کے تحت روس،چین کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کر ترقی کی جانب لیکر جا رہے ہیں ۔آپ نے بارڈر اور ایکسپورٹ بند کرکے ملک بلین ڈالرز کا نقصان کردیا۔ ہم انکے ساتھ ایکسپورٹ بند کریں گے وہ ایران سے لے لیں گے،ایران کی ایکسپورٹ بڑھ جائے گی ۔وہ پارٹیاں نہیں لوٹ مار کی کمپنیاں ہیں،
ہم بھائی کے لئے کھڑے ہیں ہر چیز کریں گے ۔اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو بانی سے سلیکٹ کیا،کہ وہ میچور سیاستدان ہیں ۔سیدھی سے بات ہے جو انکا قانونی حق ہے وہ دے دیں ۔ بانی کو بھی پتہ ہے ان پر پریشر ڈالیں گے تو میز پر بیٹھیں گے
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز